Friday, 04 September 2026, 01:33:02 pm
 
یومِ دفاع و شہدا پر شوبز ستاروں کا وطن سے والہانہ محبت کا اظہار،روشن پاکستان کے عزم کا اعادہ
September 04, 2026

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر پاکستانی شوبز سے وابستہ اہم شخصیات نے ارضِ پاک سے تجدیدِ عہدِ وفا کرتے ہوئے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

فنکاروں نے یومِ دفاع و شہدا کو قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تاریخ ساز دن قرار دیا۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ ہر پاکستانی فولادی جذبے کا حامل ہے اور ہر فرد کی محنت اور کردار ہی وطنِ خداداد کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اہلِ نظر اور اہلِ ہنر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی کیلئے یکجان ہیں اور اپنی تمام تر توانائیاں اور جذبہ قوم و وطن کی ترقی کیلئے نچھاور کردیں گے۔

فنکاروں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے اسلاف کے خوابوں کو پورا کرکے پاکستان کو ترقی کی منزل پر لے جائیں گے۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستان کو اس کی حقیقی منزل تک پہنچانے کیلئے قوم بالخصوص نوجوان آہنی جذبے اور غیرمتزلزل عزم کے مالک ہیں۔