Monday, 14 September 2026, 11:28:44 pm
 
وزیر خزانہ کا توانائی کے شعبے میں مقررہ مدت کے اندر اصلاحاتی عمل کی اہمیت پر زور
September 14, 2026

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے توانائی کے شعبے میں عملی طور پر اور مقررہ مدت کے اندر اصلاحاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری نظام میں بہتری اور اصلاحات سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے، کارکردگی، سرمایہ کاری اور مسابقت کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کا جائزہ لینے اور اس میں بہتری لانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔