Monday, 14 September 2026, 10:16:56 pm
 
صدرِ مملکت کا پاکستان، فرانس کاروباری برادری کے درمیان روابط کی اہمیت پر زور
September 14, 2026

فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے دور سفارت کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں، مضبوط اقتصادی تعاون اور دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کے درمیان زیادہ روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر نے باہمی مفاد کے شعبوں میں مزید تعاون کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں منصوبوں کے لیے فرانسیسی کمپنیوں اور فرانس کے ترقیاتی ادارے کے تعاون کو سراہا۔

صدر نے نکولس گیلے  کو اُن کی ذمہ داری مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نکولس گیلے نے کہا کہ وہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے کے موقع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔