Monday, 14 September 2026, 10:18:51 pm
 
پورٹ قاسم کی کارکردگی اور کارگو ہینڈ لنگ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی
September 14, 2026

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پورٹ قاسم کی کارکردگی اور کارگو ہینڈلنگ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 45 ملین ٹن سے بڑھ کر 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

پورٹ قاسم کے بحری راستوں میں مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کیلئے مسلسل ڈریجنگ کا عمل جاری ہے۔

بہتر پورٹ آپریشنز کے ساتھ کسٹمز کلیئرنس کے نظام میں بھی اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ پورٹ قاسم پر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سے شفافیت میں اضافہ اور کلیئرنس کا عمل مزید مؤثر ہوا ہے۔