Tuesday, 15 September 2026, 02:13:16 pm
 
نائب وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ
September 15, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر Rafael Grossi سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

اسحاق ڈار نے عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد ہی بہترین راستہ ہے۔