Thursday, 28 January 2021, 12:49:55 pm
چین نے سرکاری دوا ساز کمپنی کی ویکسین کے مشروط استعمال کی منظوری دیدی
January 01, 2021

چین نے سرکاری دوا ساز کمپنیSINOPHARM کی تیار کردہ کرونا ویکسین کو عوام الناس کے استعمال کے لئے مشروط منظوری دے دی ہے۔

چین قومی طبی مصنوعات کے محکمے کے ڈپٹی کمشنرCHEN SHIFEI نے اس فیصلے کا اعلان بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک دن قبل اس کمپنی نے کہا تھا کہ تیسرے مرحلے کے تجربات میں اس کے موثر ہونے کی شرح79 فیصد رہی ہے۔