Monday, 29 April 2024, 11:40:41 pm
دنیا کے بیشتر حصوں میں سال کا مکمل سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے
April 08, 2024

آج دنیا کے بیشتر حصوں میں اس سال کا مکمل سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے۔

سورج گرہن کا نظارہ مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ، بحرالکاہل، اوقیانوس اور قطب شمالی کے علاقوں میں کیا جا سکے گا۔

مکمل سورج گرہن مختلف واضح مراحل میں نظر آئے گا۔

پہلے مرحلے میں سورج گرہن جزوی گرہن سے شروع ہو گا جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گااور سورج کی شکل ہلال جیسی ہو جائے گی۔دوسرے مرحلے میں سورج کی روشنی کی شعاعیں چاند کے کناروں کے گرد چمکتی ہیں کیونکہ چاند کی بے ترتیب سطح روشنی کے چھوٹے موتیوں کی مالا پیدا کرتی ہے۔یہ منظر ہیرے کی انگوٹھی کی شکل سے ملتا جلتا ہے۔سورج گرہن مکمل ہونے کے بعد دوسرے مراحل دہرائے جاتے ہیں کیونکہ چاند گرہن کے ختم ہونے تک اپنے راستے پر چلتا رہتا ہے۔