Sunday, 05 January 2025, 03:33:56 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،مزید 17 افراد شہید
January 01, 2025

غزہ میں وسطی بوریج اور شمالی جبالیہ علاقوں میں تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں سترہ افراد شہید ہوگئے۔

شدید سردی سے گزشتہ ایک ہفتے میں چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں سے طبی نگہداشت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جبکہ شدید موسم نے بھی فلسطینی عوام کے مصائب اور مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔