عیدالفطرکا تیسرا روز لوگ پرمسرت طریقے سے منا رہے ہیں۔ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ دیگر رشتہ داروں کے ہاں آجا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
خاندان اس تہوار کو یادگار بنانے کے لئے مل جل کر عید کے لذیز کھانوں اور مٹھائیوں سے خاطر تواضع کررہے ہیں۔
لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہو نے کے لئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔
مختلف شہروں میں انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات سمیت ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے جامع انتظامات کئے ہیں۔