Thursday, 03 April 2025, 05:37:17 pm
 
حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم
April 02, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی اس امر کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ معاشی، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔