Thursday, 03 April 2025, 05:37:18 pm
 
وزیراعظم کا ملک میں امن وامان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار
April 02, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہو ں نے یہ با ت وزیر داخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج (بدھ) لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔