Thursday, 03 April 2025, 06:43:26 pm
 
آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
April 02, 2025

بچوں کی کمزور ذہنی نشوونما کی بیماری آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2اپریل2007ء کو اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی۔

اس سال دن کا موضوع ہے۔ ''ایڈوانسنگ نیورو ڈائیورسٹی اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف''

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آٹزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آٹزم کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کے لئے روز گار پروگرامز اور خصوصی بچوں کے لئے رائزنگ سٹار کارڈ متعارف کرانے پر فعال انداز میں کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میںپاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے قریب ہے جو آٹزم کی جلد تشخیص کی سہولیات فراہم کرے گا۔