وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کوئٹہ میں صوبائی وزراء اور بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں بلوچستان کی ترقی میں تمام سیاسی جماعتوں کے انفرادی اور اجتماعی کردار کی ضرورت پر زوردیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ صوبے میں اچھا نظم ونسق یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔