Thursday, 03 April 2025, 01:44:00 am
 
برطانیہ کی غیرقانونی ترک وطن کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
April 01, 2025

برطانیہ نے غیرقانونی ترک وطن کے خاتمے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

یہ بات برطانیہ کے وزیر داخلہ YVETTE COOPER اور برطانیہ کے نائب وزیرخارجہ HAMISH FALCONER نے لندن میں امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات میں کہی۔ہمیش فالکنر نے کہا کہ چند ماہ پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہونے والی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔طلال چوہدری نے سرحدی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی سمگلنگ سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ قانونی اور باقاعدہ نقل مکانی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کی اور سرحدی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔