Wednesday, 02 April 2025, 09:04:50 pm
 
وزیراعظم کاعوام کی فلاح وبہبودکیلئے مل کرکام کرنے کےعزم کا اظہار
April 01, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو آج ٹیلی فون پرعید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے گورنرز اور آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سے گفتگو میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہرکیا ۔