Thursday, 03 April 2025, 12:51:25 am
 
وزیراعظم کی ہدایت پر35ٹن امدادی سامان کی کھیپ میانماربھجوادی گئی
April 01, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر میانمار کیلئے آج 35 ٹن امدادی اشیاء کی کھیپ روانہ کردی گئی۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آج(منگل) اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر کارگو پرواز کو الوداع کیا۔

اس امدادی پیکج میں خیمے، کمبل، ترپالیں، پانی، تیارکھانے اور ادویات شامل ہیں جو ینگون ایئرپورٹ پر میانمار حکام کے حوالے کی جائیں گی۔