Thursday, 03 April 2025, 12:07:28 am
 
وزیراعظم کی امیر جماعت اسلامی، اے این پی کے صدر کو عیدالفطر کی مبارکباد
April 01, 2025

آج وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ان سیاسی رہنماؤں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ان سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔