File Photo
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی سلامتی کو مضبوط کرنے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے سے متعلق حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے ساتھ بات چیت کے کسی امکان کومسترد کر دیا کیونکہ وہ دہشت گردی اور بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔