Friday, 17 May 2024, 08:58:21 am
وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
May 01, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے آج کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کوسٹل گارڈز کا سمگلنگ پر قابو پانے میں سب سے اہم کردار ہے۔

دریں اثنا، انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قیام امن میں سیکیورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔