Thursday, 31 October 2024, 01:07:18 am
 
حریت رہنمائوں کی کشمیری عوام سے 5اگست کو یومِ استحصال منانے کی اپیل
August 01, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے تین سال مکمل ہونے پرکشمیری عوام سے پانچ اگست کو یوم استحصال منانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں اس اقدام کو کشمیریوں کی شناخت اور علاقائی سا لمیت پر ایک گھنائونا حملہ قرار دیا۔

حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی کارروائیوں کا موثر طریقے سے نوٹس لے۔