Thursday, 19 December 2024, 07:07:09 am
 
پاکستان آسٹریلیاکے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا خواہاں ہے:قریشی
November 01, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معیشت، تجارت، تعلیم، دفاع، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا کی ہم منصب MARISE PAYNE کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔افغانستان میں صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی انسانی اور معاشی امداد کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چیلنجز اور امکانات کے تناظر میں افغانستان سے متعلق فیصلے کرنے ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان افغانستان میں پُرتشدد واقعات سے انتہائی متاثر ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے 37 ملکوں کے تقریباً اکیس ہزار شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں تعاون کیا۔