Sunday, 05 January 2025, 02:33:04 am
 
احسن اقبال کی چینی صنعت کو ڈی ریگولرائزکرنےکیلئےلائحہ عمل بنانےکی ہدایت
January 02, 2025

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے چینی کی صنعت کو ڈی ریگولرائز کرنے کے لئے درمیانی مدت کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں چینی ذخیرہ کرنے، پیشگوئی اور منصوبہ بندی سے متعلق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت کے تمام اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ چینی کی صنعت کی طرف سے چینی کی پیداوارکوبڑھانا اور فاضل چینی دیگر ممالک کو برآمد کرنا ہمارے اہم ترین اہداف ہیں۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے موثر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو برقرار رکھنے کے لئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔