Tuesday, 07 January 2025, 12:35:46 am
 
کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے،وفاقی وزیر داخلہ
January 04, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اورکرم میں امن یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے کرم زیریں کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکرم اور دوسرے زخمی افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کرم میں ریاست مخالف قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی حکومت اور زخمی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور امن جرگوں کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا اور گرینڈ جرگے کے رہنمائوںسے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاو ر میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد دیرپا امن اور عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔