Sunday, 05 January 2025, 02:39:19 am
 
قبائلی عمائدین کے کرم میں امن وہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے معاہدے پر دستخط
January 02, 2025

قبائلی عمائدین نے کوہاٹ میں ایک گرینڈ جرگہ میں ضلع کرم میں امن وہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ۔

کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمشنر کی موجودگی میں فریقین کی طرف سے پینتالیس پینتالیس قبائلی عمائدین نے معاہدے پر دستخط کئے۔

فریقین نے باہمی مشاورت سے ہونیوالے پندرہ نکات پر مشتمل امن معاہدے پر دستخط کئے۔

ضلع کرم کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی جائینگی جبکہ علاقے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی اہلکار تعینات رہیںگے۔