Sunday, 05 January 2025, 02:40:04 am
 
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی
January 02, 2025

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔

پاک بحریہ کے جہاز MOAWINنے جدید آلات کی مدد سے ایک مشکوک کشتی کے خلاف کارروائی کی اور اس کے خفیہ حصوں میں چھپائی گئی منشیات کو قبضے میں لے لیا۔

پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ کی مالیت تقریباً 10لاکھ امریکی ڈالر ہے جو سمندری راستوں کے ذریعے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔