Wednesday, 05 February 2025, 12:00:28 pm
 
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کا چوتھا تبادلہ مکمل
February 02, 2025

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کا چوتھا تبادلہ مکمل ہوگیا۔

تین یرغمالی اسرائیل کے حوالے کئے گئے اور ایک سو تیراسی فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل نے رہا کیا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے کہا رہا کئے گئے قیدیوں میں بھوک' بیماری اورجسمانی زخموں کے آثار نظرآئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مارا پیٹا گیاتھا۔

ادھرغزہ کے ہسپتالوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ستائیس لاشیں لائی گئیں جس سے اسرائیل کی پندرہ مہینوں کی جنگ سے اموات میںاضافہ ہو رہا ہے کیونکہ وسیع ملبے سے لاشیں

نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین اور تلکرم پناہ گزین کیمپوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ فلسطینی شہید کردئیے جن میں ایک لڑکا بھی شامل ہے۔