Wednesday, 05 February 2025, 01:40:43 pm
 
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم انتقال کر گئے
February 05, 2025

اسماعیلی برادری کے رہنما، روحانی پیشوا اور انسان دوست شخصیت پرنس کریم آغا خان چہارم پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر اٹھاسی سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے۔

پرنس کریم آغا خان آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین تھے۔

آغا خان گیارہ جولائی انیس سوستاون کو بیس سال کی عمر میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغاخان کے بعد اسماعیلی برادری کے سربراہ بنے تھے۔ سر سلطان محمد شاہ پاکستان مسلم لیگ کے پہلے صدر تھے۔