Wednesday, 05 February 2025, 11:39:10 am
 
شام میں احمد الشارع کو عبوری مرحلے کے لیے صدر مقرر کردیا گیا
January 30, 2025

شام میں احمد الشارع کو عبوری مرحلے کے لیے صدر مقرر کردیا گیا ہے۔الشارع کو عبوری مدت کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الشارع نے کہا کہ شام میں پہلی ترجیح حکومت میں موجود خلا کو "جائز اور قانونی طریقے سے" پر کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتقامی کارروائیوں کو روک کر شہری امن کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔