Wednesday, 05 February 2025, 12:50:12 pm
 
یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری
February 02, 2025

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اوردنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن منانے کی کال حکومت پاکستان نے دی ہے۔

سیاسی جماعتیں، کارکنان، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور بیرون ملک قائم پاکستانی سفارت خانے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے عزم کے اعادے کے لئے تقریبات کا اہتمام کریںگے جسے بھارت نے گزشتہ 78سال سے سلب کررکھاہے۔

اس دن شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاں کے ساتھ ساتھ بھارتی تسلط میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرریلیاں ' امن واک' سمپوزیم منعقد کئے جائیں گے۔