Wednesday, 12 March 2025, 08:52:22 am
 
تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات ناگزیر ہیں،صدر آزاد جموں وکشمیر
March 06, 2025

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرچودھری سلطان محمودنے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور باعزت حل کیلئے کشمیری قیادت سمیت تمام فریقوں کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایک متفقہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب مسئلہ کشمیر کی بات ہو تو تمام سیاسی قیادت کو ایک آواز میں بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کا بے دریغ قتل عام بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرتا ہے۔