Wednesday, 12 March 2025, 08:51:57 am
 
بیرون ملک مقیم کشمیری بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں، صدر آزاد جموں وکشمیر
February 16, 2025

آزاد جموں کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چودھری نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کی اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں۔

لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کو چاہئے کہ وہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے جلد حل کی حساسیت سے آگاہ کرے۔

بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔