غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران جاری وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید ایک سو ترانوے فلسطینی شہید اور نو سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سات اکتوبر سے لیکر اب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تیس ہزار دو سو اٹھائیس فلسطینی شہید جبکہ اکہتر ہزار تین سو تہتر زخمی ہوچکے ہیں۔