Wednesday, 12 March 2025, 08:52:31 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر مہم شروع کرنے کی ہدایت
March 02, 2025

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ایک موثر مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے آج (اتوار کو )لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو مہنگائی کے خلاف جاری مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو سرکاری نرخوں کی فہرست تمام دکانوں پر چسپاں کرنے اور روزمرہ کی اشیاء کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب کے محکمہ خوراک کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لئے کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور فراہمی پر سختی سے نظر رکھی جائے اور اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں کامہینہ ہے اور تاجر برادری کو غرباء کا احساس کرنا چاہیے۔