حکومت پنجاب نے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے صحت مراکز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ آج(جمعرات کو ) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت شعبہ صحت کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں ایک ہزار ایک سو سینتالیس صحت مراکز میں سے سات سو چھیاسٹھ مراکز کی تعمیر ومرمت مکمل کرلی گئی ہے اور چھ ارب ستر کروڑ روپے کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔
اجلاس میں ڈویژن کی سطح پر میڈیکل سینٹر، اضلاع کی سطح پر برن یونٹس، امراض دل کے ہسپتالوں کے قیام اور بچوں کے وارڈز کے حوالے سے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔