Wednesday, 12 March 2025, 08:48:20 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی رمضان پیکج کے مستحقین سے بھتہ وصول کرنے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
March 05, 2025

فائل فوٹو

 پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان پیکج کے مستحقین سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

آج(بدھ کو) جاری کی گئی ہدایات میں انہوں نے حکام سے کہاکہ وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کوئی نرمی برتے بغیر سخت کاررروائی کریں۔

مریم نوازشریف نے رمضان پیکج سے مستفید ہونے والوں پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کیلئے حکومت پنجاب کی ٹال فری ہیلپ لائن 080002345 پر رابطہ کریں۔