Saturday, 27 July 2024, 12:04:19 pm
سپیکر کا ایوان زیریں میں عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا اعلان
April 02, 2024

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عمر ایوب خان کو ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیاہے۔

آج (منگل) حزب اختلاف کے رہنماوں بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک عمر ڈوگر کی اسلام آباد میں سپیکر سے ملاقات میں ان کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ حزب اختلاف کی اکثریت نے عمر ایوب کے نام کی تائید کی تھی۔