Wednesday, 05 February 2025, 10:48:55 pm
 
پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہے،آرمی چیف
February 05, 2025

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ریاستی سرپرستی میں ظلم وجبر کے خلاف کشمیری عوام کے منصفانہ اور قانونی نصب العین کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بدھ کے روز مظفرآباد کے دورے میں کیا جہاں انہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کشمیر کے بزرگوں اور عمائدین سے ملاقات میں آرمی چیف نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلاشک وشبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی سے کشمیری عوام کا حق خودارادیت کیلئے عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔