وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کی اور جلد شفایابی کی دعا کی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے قوم دعا کرے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفا کاملہ عطا فرمائے اور جلد از جلد صحت یاب کرے۔ آمین