نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الفطر کی چھٹیوںکے اختتام پرموٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں مسافروں کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو اوورلوڈنگ اور زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت موٹر وے پولیس ہیلپ لائن پر رپورٹ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ٹریفک میں متوقع اضافے کے پیش نظر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی
گئی اور بڑے روٹس پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
مسافروں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تمام ٹول پلازوں پر روڈ سیفٹی بریفنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔کسی بھی مدد کیلئے یا ہنگامی حالت میں مسافر موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن ایک سو تیس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔