Wednesday, 15 January 2025, 04:36:43 pm
 
بنگلہ دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کے طلباء ونگ پر پابندی عائد کردی
August 02, 2024

بنگلہ دیش میں حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کے طلباء ونگ سمیت ذیلی تنظیموں کو دہشتگرداور عسکریت پسند قرار دے کر ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ فیصلہ ملک بھر میں کئی ہفتے جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد کیا گیا جن میںدو سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے سیاسی اتحادیوں نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے معاملے پر طلباء کے حالیہ مظاہروں کے دوران انہیں تشدد کے لئے اکسانے کے الزام میں جماعت اسلامی

 

اور اس کی ذیلی تنظیموں پر پابندی عائد کی ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے ایک بیان میں اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔