غزہ میں ایک فلسطینی سکول پر اسرائیل کے حملے میں مزید پندرہ فلسطینی شہیداور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ قابض اسرائیلی افواج نے دالال المغربی سکول پر تین میزائل فائر کئے جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی جس سے یہ سکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور نوے ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔