Friday, 03 January 2025, 06:34:59 am
 
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 17 فلسطینی شہید
September 02, 2024

File Photo

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے سترہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے شمالی غزہ کے ایک سکول میں گیارہ پناہ گزین جبکہ BEIT LAHIA میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری جارحیت کے نتیجے میں کم از کم چالیس ہزار سات سو اڑتیس فلسطینی شہید اور چورانوے ہزار ایک سو چون زخمی ہوچکے ہیں۔ادھر محصور غزہ میں بین الاقوامی ٹیموں نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن بہتر ہزار چھ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔