Tuesday, 05 November 2024, 08:33:35 am
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حملے کی شدید مذمت
November 02, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینوگوتریس نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے بیان میں حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ حملے کی تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔