Thursday, 26 December 2024, 04:17:36 pm
 
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سےہرا دیا
December 02, 2024

پاکستان نے آج دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کو انہتر رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو چودہ رنز بنائے۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پینتالیس رنز بناسکی۔