Thursday, 26 December 2024, 04:38:25 pm
 
شزا فاطمہ خواجہ کی مقامی کھیلوں کے فروغ کیلئے ای سپورٹس مقابلے منعقد کرانے کی ہدایت
December 02, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے Ignite-National Technology Fund کو ای سپورٹس کے مقابلے منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ ہدایت اسلام آباد میں آر اینڈ ڈی فنڈ پالیسی کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کے موقع پر دی گئی ۔

کمیٹی نے مالی سال25-2024 کی دوسری سہ ماہی کیلئے کمپنی کو انسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ۔

شزا فاطمہ خواجہ نے IGNITE منصوبوں کا دورانیہ قلیل مدتی رکھنے پرزوردیا تاکہ ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ ہرمنصوبے کا واضح نظام الاوقات ہوناچاہیے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوناچاہیے ۔