Saturday, 27 July 2024, 04:22:14 am
بھارتی شہر جالندھر میں غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے متعدد طلبہ پر حملے
March 03, 2024

بھارت کے شہر جالندھر میں سی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے کئی طلباء پر حملے کئے گئے ہیں۔کالج کیمپس کے اندر ایک کشمیری طالبہ کو حراساں کئے جانے پر طلباء کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی ۔سی ٹی کالج جالندھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی جبکہ طلباء نے کشمیری طالبہ پرحملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔سی ٹی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے ایک سودس کشمیری طلباء کو کشمیر واپس بھیج دیا ہے۔