Tuesday, 08 October 2024, 07:48:07 pm
 
بانڈی پورہ کے رہائشیوں کا سیلاب کی صورتحال پر حکام کی بے حسی پر احتجاج
September 04, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رہائشیوں نے ضلع میں سیلاب کی صورتحال پر حکام کی بے حسی پر احتجاج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے حاجن کے مقام پر سوپور سنبل شاہراہ بند کردی اور سوپور میں نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بچے کو بچانے اور اس کی لاش کی تلاش کی کارروائیوں میں تاخیر پر مایوسی اور دکھ کا اظہا ر کیا۔