Sunday, 22 December 2024, 11:21:58 am
 
کُل جماعتی حریت کانفرنس کی یوم دفاع پر پاکستان کو مبارکباد پیش
September 06, 2024

فاءل فوٹو:

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم دفاع پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ''یوم دفاع پاکستان'' جرأت و بہادری کی داستان ہے۔