غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری جارحیت کے بعد اسرائیلی فوج نے تقریبا ً نو ہزار خواتین کو شہید کیا ہے ۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ادارے یواین وومن کی جانب سے جاری کی گئی ۔رپورٹ نے غزہ کے محصور علاقے میں جنگ کو خواتین کے خلاف جنگ قراردیا ۔ادارے نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سینتیس خواتین کو شہید کرکے ان کے خاندان اور بچوں کو بے یارومددگار کیاجارہا ہے ۔