اسرائیلی فوج نے آج مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری چھاپوں کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
ادھر گزشتہ دو روز کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جانے کیلئے جنوبی غزہ سے شمال کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج رفاہ شہر کے مرکز سے انخلاء کے بعد مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد کے قریب اب بھی موجود ہے جو واپس آنے والے فلسطینیوں کیلئے ایک خطرہ ہے ۔
ادھر صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے نے صحافیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد پر گہری تشویش کااظہارکیا۔